12 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی عوام کے انتخابات محترم ہیں انٹر پول کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی کانگرس کے دو سابق نمائندوں کو گرفتار کرے، امریکہ جاسوس طیارے کے ایران کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ذلیل و رسوا ہوگیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے لئےروسی عوام کے انتخابات محترم ہیں اور جو روسی عوام انتخچاب کریں گے ہم اس کا احترام کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ایک  بری عادت بن گئی ہے ترجمان نے ایران کے سرکاری وکیل کی جانب سے دہشت گردیپر اکسانے کے سلسلے میں دو امریکیوں کی گرفتاری کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  انٹر پول کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی کانگرس کے دو سابق نمائندوں کو گرفتار کرے، مہمانپرست نے کہا کہ ایران کے ہاتھوں امریکہ کے جاسوس طیارے کے پکڑے جانے کے بعد امریکہ دنیا میں ذلیل و رسوا ہوگیا ہے انھوں نے  امریکی صدر اوبامہ کی طرف سے جاسوس طیارے کی واپسی کے مطابہ کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ یہ بھول گئے ہیں کہ ان کے جاسوس طیارے نے کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور خلاورزی کا ارتکاب کرنے پر وہ معافی مانگنے کے بجائے جاسوس طیارہ مانگ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی امریکہ کا اشتعال انگيز اقدام ہے اور اس سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس کی ذمہ داری امریکہ کے دوش پر عائد ہوگی۔

ترجمان نے ایران سے برطانوی سفیر کے اخراج کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے اپنے سفیر کے اخراج پر سخت  برہمی کا اظءار کیا برطانیہ کے اقدامات سے ظآہر ہوتا ہے کہ اسے اس سلسلے میں سخت ذلت کا احساس ہوا ہے۔................

/169